روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے عراق انٹرنیشنل فیسٹیول فار التعزية سنیما اینڈ تھیٹر کے پانچویں ایڈیشن میں ایوارڈ حاصل کیا ہے، یہ فیسٹیول بغداد گورنریٹ کی جانب سے عراقی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ ایوارڈ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ریڈ ایبل میڈیا سنٹر کے انچارج پروفیسر علی الخباز کو دیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈرامے (حامد ابن مسلم کا مقدمہ) کے لیے تھیٹر ٹیکسٹ کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا، جو کہ سانحہ کربلا کے بعد ہوتا ہے ، جہاں مصنف اس واقعے کے میڈیا پرسن حامد ابن مسلم پر مقدمہ چلا رہا ہے جو کہ جنگ کے واقعات میں موجود تھے اور کچھ ذرائع کے مطابق واقعات کو ریکارڈ کر رہے تھے۔
اس سے پہلے، نیشنل تھیٹر ہال میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی سرگرمیاں کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تیار کردہ ایک فکشنل فلم کی نمائش کے ساتھ شروع ہوا۔ اس فلم کے ڈائریکٹر ازهر خمیس تھے جنھیں انوویٹوو شیلڈ سے نوزا گیا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر علی الخباز نے اپنے تخلیقی کیریئر کے دوران درجنوں ایوارڈز جیتے ہیں، اور ان کے بارے میں اور ان کی کتابوں اور تحریروں کے بارے میں بہت سے تعلیمی مطالعات اور تحقیقی مقالات لکھے گئے ہیں۔ تھیٹر سے ان کی قربت اور محبت اور عصرحاضر میں حسینی تھیٹر کے علمبرداری کرتے ہوئے انہوں نےانٹرنیشنل فیسٹیول فارالتعزية سنیما اینڈ تھیٹر عراق میں مسلسل چوتھے سال تھیٹر ٹیکسٹس مقابلے میں اعلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: