قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے چھ قرآن کورسز کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے طالبات اور خواتین کے لئے(الذاريات، جلاء القلوب، بصائر القرآن، السيّدة مريم، السلسبيل، السيّدة آسيا) کے ناموں سے چھ خصوصی قرآن کورسز شروع کئے ہیں۔ ان کورسز کے دوران شرکاء کو قرآن پاک درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت و تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ کورسز طالبات اور خواتین کی عمر لحاظ سے خصوصی نصاب کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں۔ (جلاء القلوب، والسيّدة آسيا) کے عنوان سے یہ دو کورسز سکولز کی طالبات کے لئے ہیں جبکہ (الذاريات، والسيّدة مريم)کے عنوان سے یہ دو کورسز جامعات کی طالبات کے لئے ہیں اور (بصائر القرآن، والسلسبيل) کے عنوان سے یہ دو کورسز خواتین کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔"
انھوں نے وضاحت کی کہ: "یہ کورسز حضوريّ اور ورچوئلی دونوں طرح میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ مومن خواتین کو خدمت فراہم کرتے ہوئے قرآنی معلومات کو دور دراز تک پہنچایا جا سکے اور فاصلاتی دوریاں علم حاصل کرنے اور سیکھنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ "

واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: