نجف / کربلا روڈ پر واقع العمید یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں قائم کردہ موکب ام البنین (علیہا السلام) میں زائرین اربعین کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی باقی خدماتی سائٹس کی طرح العمید یونیورسٹی کا موکب ام البنین (علیہا السلام) زائرین کی خدمت کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہے۔
العمید یونیورسٹی میں موکب ام البنین(ع) ایام اربعین حسینی کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو مختلف خدمات مہیا کرتا ہے۔ موکب ام البنین(ع) کی جانب سے تمام زائرین کرام خصوصا نجف سے کربلا جانے والے زائرین حسینی کو ثقافتی، علمی اور تعلیماتی خدمات سے لے کر رہائش، کھانے پینے، میڈیکل اور دیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ نجف کربلا روڈ پر واقع موکب ام البنین (ع) ہر سال زائرین اربعین کو انواع واقسام کی خدمات اور سہولیات فراہم کرتا ہے اور اس سال کورونا وبا کے باعث موکب نے زائرین کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اپنی خدمات کو مزید وسعت دی ہے۔