روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ر پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو نے جنگ کے دوران ابتدائی طبی امداد کی فراہمی پر تربیتی کورسز کا سلسہ بحال کرتے ہوئے 56 واں تربیتی کورس منعقد کیا ہے۔
اس کورس میں قيادة العمليات السريعة(پاپولر موبلائزیشن) کے جوانوں پر مشتمل ایک گروپ کوتربیت دی جا رہی ہے. یہ تربیتی کورس روزانہ دس ٹریننگ گھنٹوں کے سیشنز کے ساتھ پانچ دن تک جاری رہے گا۔
اس کورس کا مقصد جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تاکہ ایسی کسی بھی صورتحال میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔
اس پانچ روزہ تربیتی کورس کے دوران شدید زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے ، ہوش کھو جانے، سینے کی چوٹوں، فریکچرز، جل جانے، معمولی چوٹوں اور زخموں کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی جائے گی۔اس کے علاوہ جنگ کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو ڈیل کرنے اور انہیں میدان جنگ سے باہر نکالنے کے جدید طریقہ کار کو سیکھنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔
عملی تربیتی سیشنز کےدوران ملٹری پیرامیڈکس اور سیکیورٹی اہلکار سکھائے جانے والی طبی مشقوں اور طریقوں کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔
واضح ر ہے کہ اس پروگرام میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نصاب کے مطابق 30 فیصد تعلیمی سیشنز اور 70 فیصد عملی فیلڈ ٹریننگ شامل ہے ، جہاں ٹرینیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہر مرحلے کے بعد تحریری و عملی امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔