آٹھویں سالانہ امام حسن علیہ السلام کانفرنس کے حوزوی تحقیقی سیشن کےانعقاد کا اعلان

امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے افکار کی آٹھویں سالانہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے حوزوی تحقیقی سیشن جو کہ کانفرنس کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوزوی تحقیقی سیشن کل صبح ، اتوار (4 صفر الخیر 1443 ہجری) بمطابق (12 ستمبر 2021 ء) کو بابل یونیورسٹی میں منعقد ہوگا اور اس سیشن کا آغاز اعلی دینی قیادت مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم (قدس سره) کے ایصال ثواب کے لئے سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے ہو گا۔ اس کے بعد۔ نامور علمی شخصیات خطاب کریں گی۔ جس کے بعد تحقیقی سیشن شروع کیا جائے گا۔ حوزوی تحقیقی سیشن کے دوران 10تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آٹھویں سالانہ امام حسن علیہ السلام کانفرنس کا افتتاحی اجلاس گذشتہ جمعرات کو بابل یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا تھا۔ یہ کانفرنس (انسانی علوم میں امام حسن مجتبیٰ (ع) کی میراث - رائے اور آراء کا مطالعہ) کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کانفرنس کا انعقاد امام حسن مجتبی علیہ السلام کے شہر حلہ پروجیکٹ کے سپریم کمیشن، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بابل، العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن اور الکفیل یونیورسٹی کے تعاون سے کربلا کے مقامات مقدسہ کے جنرل سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: