وزیر اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کی جانب سے الکفیل یونیورسٹی کی تعریف اور شکریہ

عراق کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق ڈاکٹر نبیل کاظم عبدالصاحب نے الکفیل یونیورسٹی اور اس کے تمام عملے کی جانب سے تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے کی جانے والی غیر معمولی کوششوں کے اعتراف میں شکریہ ادا کرتے ہوئے تعریفی خط لکھا ہے.


ڈاکٹر نبیل کاظم نے یونیورسٹی کی طرف سے تعلیمی سال (2020-2021) کے آخری امتحانات میں طلباء کے تمام مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کے لیے دستیاب ذرائع کو بروئے کار لانے کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کی اور لکھا کہ ہم عراق کی خدمت کے لئے الکفیل یونیورسٹی کی مسلسل کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجف اشرف میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کا اولین ہدف عراق میں تعلیم کے فروغ و ترقی کے حصول کے لئے علمی ، ثقافتی ، تعلیمی اور تحقیقی تحریک میں تعمیری کردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: