امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے نکالے گئے ماتمی جلوسوں میں حب وطن کے آثار بھی نمایاں ہیں۔

ماتمی انجمنیں
اس سال عراق اور خاص طور پر کربلا میں عشرہ محرم کے دوران نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں میں حب وطن کے آثار بھی نمایاں ہیں۔ تقریباً اکثر ماتمی انجمنیں عزاداری کے جلوسوں کے دوران عراق کا پرچم بھی ساتھ ساتھ اٹھائے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور یہ چیز عزاداروں کی عراق سے شدید محبت اور اپنے وطن سے وفا کی واضح علامت ہے۔
عراق انبیاء اور اولیاء کی سر زمین ہے اور اسی ملک میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام بھی دفن ہیں کہ جس سے عراق ایک حسینی ملک کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لئے نکالے جانے والے ان جلوسوں میں عراق کے پرچم کا لہرانا ایک ایسے ملک سے محبت کا اعلان ہے کہ جس کی مٹی میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھی دفن ہیں۔
دوسری جانب عراق کو فرقہ واریت اور دہشت گردی سے تباہ کرنے والوں کو بھی یہ جان لینا چاہیے کہ جس ملک کا پرچم حسینی ہاتھوں میں ہو وہ ملک پرچم اٹھانے والوں کے ہاتھ کٹ جانے کے بعد بھی سر بلند رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: