روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکریٹریٹ کے شعبہ دینی ہدایات برائے خواتین سے وابستہ قرآن یونٹ نے (فجر الحسين عليه السلام) کے عنوان سے سورۃ الفجر کو حفظ کرنے کے لیے آن لائن مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں (7) سے (12) سال تک کی بچیاں شرکت کر سکتی ہیں۔
مقابلے میں رجسٹریشن 15 صفر سے20 صفر بمطابق (23 ستمبر 2021 سے 28 ستمبر 2021 ء) تک جاری رہے گی۔
رجسٹریشن کے لئے قرآن یونٹ چینل کو بذریعہ ٹیلی گرام تلاوت قرآن کریم کی ویڈیو بھیجنا ضروری ہے جس کا دورانیہ دو منٹ سے زیادہ نہ ہو۔
اس مقابلے کی فاتحین کو قیمتی انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم یونٹ کے فیس بک پیج پر میسج کریں یا یہاں کلک کریں https://www.facebook.com/%D8%A7%D9%84%D9%88%D8%AD%D8%AF%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86%D9%8A%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%AA%D8%A8%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%A8%D8%A7%D8%B3%D9%8A%D8%A9-100630901689577/۔