شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے روضہ مبارک سے وابستہ افراد کے لیے کمپیوٹر سکلز پر تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے روضہ مبارک کے شعبہ جات سے وابستہ افراد کے لیے کمپیوٹر سکلز پر تربیتی کورس کے انعقاد کاا آغاز کیا گیا ہے۔
اس کورس کے انسٹرکٹر سید مصطفیٰ الحکیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ٹیکنالوجی اور دیگر کمپیوٹر سکلز کی باقاعدہ کمپیوٹر سے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس اور دیگر دیوائسز میں استعمال اور ترقی کے ساتھ ہی یہ ضروری ہو چکا ہے کہ ہم ان ڈیوائسز کے استعمال اور ان میں دستیاب ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے ان تکنیکی سکلز میں مہارت حاصل کریں۔ اس کورس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی ان ڈیوائسز میں دستیاب ٹیکنالوجیز، یہاں ہمارا مطلب کمپیوٹر ٹیکنالوجیز و اپلیکیشنز ہیں، اور مواصلات کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیت اور مہارت کو ترقی دینا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "یہ تربیتی کورس (15) دن تک جاری رہے گا اور اس کورس کا نصاب شرکاء کے کام کی نوعیت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس کورس کے اہم موضوعات یہ ہیں: (کمپیوٹر سافٹ ویئر کے اجزاء ، آپریٹنگ سسٹم ، مختلف ٹیکنالوجی پروگرامز اور ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر کے مسائل حل کرنا)۔
یہ کورس دو حصوں یعنی کہ تھیوریٹیکل سیشنز اور پریکٹیکل سیشنز پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: