قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے موسم حزن کے حوالے سے فکری لیکچرز کا سلسلہ وار انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے ماہ محرم اور صفر کے دوران بابل گورنریٹ کے متعدد علاقوں میں فکری لیکچرز کا سلسلہ وار انعقاد جاری ہے۔

یہ سلسلہ وار لیکچرز انقلاب حسینی اور قرآن، فرد اور معاشرے کی تعمیر میں اس کا کردار کے عنوان سے پیش کئے جارہے ہیں جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

علمی، فکری، عقائدی اور اخلاقی موضوعات پر یہ سلسلہ وار لیکچرزحوزہ علمیہ کے ممتاز علماء پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان سلسلہ وار لیکچرز کے انعقاد کا مقصد اسلامی اقدار کا فروغ اور انہیں معاشرے میں راسخ کرنا ہے اور قرآن مرکز بابل برانچ ان مقاصد کے حصول کے لئے گورنریٹ میں جاری قرآنی منصوبوں اور کورسز کے علاوہ بہت سی قرآنی سرگرمیوں ، فورمز اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: