العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز میں آرٹس ایجوکیشن کونسل کے سٹاف کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز میں آرٹس ایجوکیشن کونسل کے سٹاف کے لیے متعدد تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔

اس ورکشاپ کے انسٹرکٹر اور ویژول آرٹسٹ احمد علی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اچھی جگہ فراہم کرتی ہے اور یہ اس حکمت عملی پر عمل درآمد کا پہلا قدم ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "یہ ورکشاپ آرٹ کے نفسیاتی تصورات ، پرائمری اسکول میں بچوں پر خطاطی اور رنگوں کے اثرات اور پھر دیگر ورکشاپس میں اعلیٰ تعلیم کا جائزہ لے گی۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم باقاعدگی سے کورسز ، ورکشاپس اور سائنسی مقابلوں کا اہتمام کرتا ہے جس کا مقصد اپنے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا اور ترقی دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: