روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی اور مواکب حسینی نے کربلا پولیس کے تعاون سے اربعین کے جلوسوں میں شرکت کے لئے عزائی و خدماتی مواکب کی رجسٹریشن اور مطلوبہ کوائف کا اجراؑ شروع کر دیا ہے تاکہ زیارت اربعین کے دوران عزائی جلاسوں اور خدمت کی سرگرمیوں کو منظم اور مربوط کی جا سکے ۔
شعبہ شعائر حسینی اور مواکب حسینی کے سربراہ الحاج ریاض النعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے ڈیٹا کلیکشن آفس میں عزائی و خدماتی مواکب حسینی کا اندراج ہو چکا ہے کہ جن کا تعلق عراق اور دنیا کے دوسرے ممالک سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبہ کا کام ان مواکب کی درجہ بندی کرتے ہوئے مختلف مراسم عزاداری میں ان کی شرکت کا انتظام کرنا ہے اور سیکورٹی اور تنظیمی امور کو دیکھنا ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ شعبہ شعائر حسینی دو محوروں پر کام کر رہا ہے۔ پہلا ، تنظیم اور کوآرڈینیشن ، جو کہ ہماری ذمہ داری ہے اور دوسرا، سکیورٹی اور امن وامان کو یقینی بنانا،کہ جو کربلا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے مراسم زیارت کی منظم انداز میں ادائیگی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ان تمام مواکب حسینی کا الیکٹرانک ریکارڈ تیار کیا ہے اور ان کو مخصوص شناختی بیجز کا اجراء کیا ہے، کہ جن کے بغیر کسی بھی ماتمی یا خدماتی موکب کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔