روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ اور مابین الحرمین ڈویژن کے تکنیکی عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ سے متصل سڑک شارع قبلہ کو انتظامی معاملات کے پیش نظر اور زائرین اربعین و عزائی جلوسوں کی آمدورفت کو منظم، رواں اور سہل بنانے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔
انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کنسٹرکشن مشینری اینڈ ایکوپمنٹ ڈویژن کے آفیشل جناب حسن عبد الحسین نے الکفیل کو اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا: یہ سڑک روضہ مبارک آنے والا اہم تریں اور مرکزی راستہ ہے کہ جیسے زائرین کی اکثریت استعمال کرتی ہے اور زیارت اربعین کے دنوں میں یہاں شدید رش اور بھیڑ کی سی کیفیت دیکھی جاتی تھی۔ اس لئے ہم نے توسیعی منصوبوں پر کام کرتے ہوئے اس اہم راستے کو وسیع اور کشادہ کیا ہے تاکہ زائرین اور جلوسوں کی آمدورفت کو منظم اور سہل کیا جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ راستہ (50) میٹر کشادہ ہے اور اسے(25) میٹرز،(25) میٹرز کے دوبرابر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور سڑک پر لمبائی کے رخ (260) میٹرز تک (130) دھاتی ستونوں کی مدد سے پارٹیشنز لگائی گیئں ہیں اور زائرین کے آنے اور جانے کے لئے الگ الگ حصے مختص کئے گئے ہیں تاکہ رش اور بھیڑ سے بچتے ہوئے زائرین کرام کی آمدورفت کو منظم، آسان اور رواں بنایا جا سکے۔