الکفیل ہسپتال: تیس سالہ مریض کے جگر سے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے تیس سالہ مریض کے جگر سے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں معدے اور جگر کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر سعد العلّاق نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہسپتال میں ایک میڈیکل بورڈ نے تیس سالہ مریض کے جگر کے بائیں حصے میں ٹیومر کی تشخیص کی ، اور اسے سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میڈیکل بورڈ ریڈیولوجیکل معائنہ ، آنکولوجی اور جنرل سرجری کے ماہرین پر مشتمل تھا۔ " انھوں نے مزید کہا "یہ مشکل اور پیچیدہ آپریشن میڈیکل ، اینستھیزیا اور اسسٹنٹ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں دستیاب ٹیکنالوجی کے نتیجے میں کامیاب ہوا۔"

انھوں نے مزید کہا: "اس آپریشن میں تین گھنٹے لگے اور یہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ مریض کی طبی حالت مستحکم ہے اور اسے کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی جبکہ جگر سے نکالے گئے ٹیومر کی مزید جانچ ، اس کی قسم کا تعین کرنے اور اور آپریشن کے بعد مریض کے علاج کا طریقہ کاروضح کرنے کے لئے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: