روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے (72) ہزار لیٹریومیہ کی پیداراری صلاحیت کے حامل واٹر ڈیسیلی نیشن پلانٹ کی تنصیب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے واٹر ڈویژن کے عملے نے منطقہ(أبو زرنت) اور آس پاس کے علاقوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے شیخ کلینی سروس کمپلیکس میں واٹر ڈیسیلی نیشن پلانٹ (RO اسٹیشن) جس کی پیداواری صلاحیت (72) ہزار لیٹریومیہ ہے،کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔
واٹر ڈویژن کے سربراہ انجینئر بسام الهاشمي نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ایسے خدماتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتا ہے جن کا معاشرے اور عراقی شہریوں کی زندگی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور جتنا ہو سکے شہریوں کی مدد اور خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پینے کے صاف پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کئی علاقوں میں واٹر ڈیسیلینیشن اسٹیشن (آر او اسٹیشن) قائم کیے ہیں تاکہ زندگی کی اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ کربلا اور دیگر علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشنز کی تعمیر اور آلات کی تنصیب انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہم منصوبوں میں سے ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کربلا اور دیگر علاقوں میں زائرین کرام اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 25 سے زائد واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن (آر.او اسٹیشن) لگائے گئے ہیں ، جن کی پیداواری صلاحیت 80،000 لیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فوری تنصیب کے لئے ہم نے تکنیکی ٹیم تشکیل دی جس نے اسٹیشن کی سائٹ کا سروے کرنے کے بعد تعمیر اور تنصیب کام شروع کر دیا تھا۔ یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (72) ہزار لیٹریومیہ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور اعی معیار کے الیکٹرک پمپس ، فلٹرز، پائپ لائنز اور سٹورنگ ٹینکس پر مشتمل ہے۔ "
اسی تناظر میں شیخ کلینی سروس کمپلیکس کے انچارج سید علی مہدی الصافی نے کہا: "اسٹیشن کی تنصیب اور آپریشن مکمل ہوچکا ہے اور اس سٹیشن کو چلانے، دیکھ بھال کرنے اور نگرانی کے لیے بھی ٹیکنیکل کیڈر تفویض کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: