الکفیل یونیورسٹی میں حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرمجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے ماہ صفر الخیر کی ساتویں تاریخ کو امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کا انعقاد کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے میٹنگ روم میں کیا گیا تھا جس میں کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد شیخ جعفر الوائلی نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے اامام المجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی اور اسلام اور مسلمانوں کے لئے ان کی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا۔
واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: