زائرین اربعین اور ماتمی جلوسوں کی آمدورفت میں آسانی کیلئے عارضی پل نصب کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اربعین کے جلوس باب امام حسن(ع) سے داخل ہوتے ہیں اور زائرین کی بڑی تعداد بھی اس دروازے کے سامنے سے گزر کر روضہ مبارک کے دوسرے دروازوں اور دیگر جگہوں تک پہنچتی ہے۔ زائرین اور جلوسوں کی اس طرح سے آمد و رفت ایک چوراہا کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

لہذ اروضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منٹینس اور انجینیئرنگ تعمیرات کے سیکشن نے اس آمد و رفت میں آسانی اور اسے بغیر رکاوٹ کے جاری و ساری رکھنے کے لیے باب امام حسن(ع) کے سامنے لوہے کا عارضی پل نصب کر دیا ہے۔

اس پل کی چوڑائی 8 میٹر ہے کہ جسے آنے اور جانے کے راستوں میں تقسیم کر دیا گیا جس میں سے ہر حصہ کی چوڑائی چار میٹر ہے جبکہ اس پل کی اونچائی 4 میٹر سے زیادہ ہے اس پل کے نیچے سے گزر کر جلوس روضہ مبارک میں داخل ہوں گے اور اس کے اوپر سے زائرین گزر کر اپنی منزل تک پہنچیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: