فیملی کلچر سنٹر زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء کو خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء کو تعلیمی، فکری اور ثقافتی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد زائرین کے اس روحانی سفر کو مزید ثمر آور بناتے ہوئے ان کےعلمی خزانے اور معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔
فیملی کلچر سنٹر کی ڈائریکٹر سيّدة أسمهان إبراهيم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، " زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء کو تعلیمی، فکری، مشاورتی اور ثقافتی خدمات کی فراہمی کے لئے ہم نے پہلے ہی سی تیاریاں شروع کر دی تھیں اور 10 صفر الخیرکو فیملی کلچر سینٹر کے قائم کردہ مراکز نے زیارت اربعین کے ضمن میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زائرین کو علمی، تعلیمی، فکری ، ثقافتی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ یہ مراکز کربلا آنے والے مرکزی راستوں پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیرونی سروس سائٹس میں قائم کئے گئے ہیں، جن میں نجٖف کربلا روڈ پر روضہ مبارک حضرت عباس کا مضیف اور موکب ام البنین علیہا السلام، بابل کربلا روڈ پر العلقمی سروس کمپلیکس اور بغداد کربلا روڈ پر شیخ کلینی کمپلیکس شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، "زائرین کرام کسی بھی پریشانی اور مسئلے کی صورت میں چاہے وہ نفسیاتی ہو یا خاندانی، فیملی کلچر سینٹرکے قائم کردہ مراکز سے خاندانی مشاورت کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ای مشاورت سروس کے ذریعے روزانہ یا ہفتہ وار سبکیشن کے ذریعے مسئلے کے حل تک کونسلنگ کر سکتے ہیں۔"
انھوں نے وضاحٹ کرتے ہوئے کہا : "یہ خدمات صرف خواتین تک محدود نہیں ہیں ، بلکہ معاشرے کی تمام اکائیوں کے لئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیملی کلچر سینٹر 2018 میں اپنے قیام کے بعد سے ہر سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کو علمی، سماجی ، ثقافتی خدمات سمیت خاندانی مشاورت اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے حسینی خدامت میں حصہ لے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: