الکفیل یونیورسٹی کا خدماتی موکب نجف کربلا روڈ پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پہلا سروس اسٹیشن ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کا خدماتی موکب گذشتہ کئی روز سے زائرین اربعین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ الکفیل یونیورسٹی کا خدماتی موکب نجف کربلا روڈ پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پہلا سروس اسٹیشن ہے۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس الدھان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہماری یونیورسٹی کا موکب نجف گورنریٹ کے اہم خدماتی مواکب میں سے ایک ہے۔ کیونکہ ہم اس موکب پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہیں اس لئے ہم زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس خدماتی موکب میں عملے کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء بھی زائر ین کرام کو خدمات پیش کر رہے ہیں۔ موکب کی جانب سے زائرین کرام کو کھانا پیش کیا جا رہا ہے اور جوں جوں زائرین کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے ہماری خدمات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گرم موسم کے پیش نظر ہم زائرین کرام کو چوبیس گھنٹے ٹھنڈا پانی، جوسز اور مشروبات بھی پیش کر رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: