مابین الحرمین سے متصل سڑکوں اور راستوں کو زائرین کی آمدورفت کو منظم، رواں اور سہل بنانے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے تکنیکی عملے نے مابین الحرمین سے متصل سڑکوں اور راستوں کو انتظامی معاملات کے پیش نظر اور زائرین اربعین و عزائی جلوسوں کی آمدورفت کو منظم، رواں اور سہل بنانے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ شعبہ کے سربراہ سيد نافع الموسوي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے ہائر آفیشلز کے ساتھ مشاورت کے بعد، مابین الحرمین سے متصل سڑکوں اور راستوں کو انتظامی معاملات کے پیش نظر اور زائرین اربعین و عزائی جلوسوں کی آمدورفت کو منظم، رواں اور سہل بنانے کے لئے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ہمارے شعبے سے وابستہ مینٹیننس ڈویژن کے تجویز کردہ ماڈل کو منظور کیا گیا تھا، کیونکہ یہ ماڈل اس مقصد کو پورا کرتے ہوئے مطلوبہ نتائج فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "یہ کام زیارت اربعین کے آغاز سے پہلے شروع کر دیئے گئے تھے اور اس مقصد کے لئے پارٹیشنز ڈویژن کی ورکشاپ میں تیار کیے گئے ہیں۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس طریقہ کار کے ذریعے ہم بغیر انتشار یا رکاوٹ کے زائرین کی نقل و حرکت کو منظم، رواں اور سہل بنائے گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: