زیارت اربعین کے دوران اسٹورز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کو شناختی کنگن فراہم کرنے کے لئے شناختی مراکز کا قیام

زیارت اربعین کی تیاریوں کےضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹورز ڈیپارٹمنٹ نے بچوں ، بوڑھوں اور معذور افراد کو شناختی کنگن فراہم کرنے کے لئے کربلا جانے والی مرکزی سڑکوں جن میں نجٖف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ اور بغداد کربلا روڈ شامل ہیں، شناختی مراکز قائم کئے ہیں تاکہ خاندان سے بچھڑنے یا گم ہونے کی صورت میں ان کی شناخت میں آسانی ہو سکے۔
اسسٹنٹ ہیڈ آف سٹور ڈیپارٹمنٹ سید عبدالغنی مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "شناختی مراکز کا قیام گمشدہ افراد کے لئے قائم کردہ رہنمائی مراکز کو تعاون فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے، اور ہمارا تعلق ایک ہی کمیٹی سے ہے جس کا ہدف زیارت اربعین کے دوران گم ہونے والے زائرین، چاہے وہ بچہ ہو یا معذور یا کوئی بھی ہو کے اہل خانہ کو تلاش کرنا اور ان سے ملانا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹورز ڈیپارٹمنٹ نے زیارت اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران گم یا لاپتہ ہونے والے بچوں اور بوڑھوں کی شناخت کے لئے ایک نیا طریقہ تیار کیا تھا۔ اس سے پہلے اس مقصد کے لئے بیج کا استعمال کیا جاتا تھا جس کے کئی نقصانات تھے۔ کیونکہ شناختی بیج کو گردن میں لٹکائے جانے کی وجہ سے کھونے یا خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے جبکہ اس جدید طریقہ کار نے اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے اور استعمال میں آسانی کے معاملے میں پرانے میکانزم کے مقابلے میں زیادہ قابل قبول ہے۔
پلاسٹک سے بنی اس گھڑی یا کنگن کے اوپر ایک کارڈ ہے جس پر پہننے والے کا نام، ایڈریس اور فون نمبر لکھ کر اسے کلائی میں پہنا دیا جاتا ہے اور ضرورت کے وقت اس سے استفادہ کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹورڈیپارٹمنٹ نے اس مرتبہ دس لاکھ سے زیادہ شناختی کنگن تیار کئے ہیں اور (200) افراد سے زیادہ عملے اور رضاکاروں پر مشتمل ایک کیڈر تیار کیا ہے جن کواس کام کا تجربہ ہے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال زیارت اربعین کے دوران زائرین نے روضہ مبارک کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس خدممت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس طریقہ کار کو زیادہ موثر قرار دیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: