کشوانیہ ڈویژن کے عملے کی طرف سے زائرین کرام کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئےغیر معمولی کوششیں کی جارہی ہیں۔

زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کشوانیہ ڈویژن کے عملے کی طرف سے زائرین کرام کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئےغیر معمولی کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس ڈویژن کے انچارج حسين عبد ربّه نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: "ہم نے زیارت اربعین کے لیے اپنے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ روضہ مبارک کے صحن اطہر کے ارد گرد تمام کشوانیات یونٹس تیار کی گئی تھیں اور روضہ مبارک میں زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "تمام بڑی زیارت کے مواقع پر ہمارا عملہ نمبر سسٹم پر عمل کرتے ہوئے ڈیپازٹ اور ڈلیوری کے لئے منظم طریقوں پر عمل کرتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا: "ہمارے ڈویژن میں خدمات پیش کرنے والے رضاکار ایسے مواقع پر زائرین سے نمٹنے کا کامیاب تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا کردار صرف کشوانیات یونٹس میں خدمت تک محدود نہیں ہے ، بلکہ زائرین کو رہنمائی فراہم کرنے اور ان کی آمدورفت کو منظم کرنے میں بھی خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہمارا عملہ اپنے رضاکار بھائیوں کے ساتھ ملکرصبح ، شام اور رات کی شفٹوں میں کام کررہے ہیں اور زائرین کرام کو دن رات خدمات فراہم کر رہا ہے۔"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "ہم نے محکمہ صحت کی تمام سفارشات و ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں جن میں سماجی فاصلہ، دستانے اور ماسک کا استعمال اور چوبیس گھنٹے مسلسل سٹرلائزیشن شامل ہیں، تاکہ زائرین ،عملے اور رضاکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: