اِس وقت اہلِ سماوۃ عشقِ حسینی کے ملینز مارچ کی میزبانی کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

کربلا کی جانب پیدل جانے والے کئی ملین عُشّاقِ حسین(ع) کا قافلہ اس وقت سماوہ گورنریٹ سے گزر رہا ہے اور اہل بیت(ع) کی محبت سے سرشار سماوہ کے باشندے زائرین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مہمان نوازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس حسینی مارچ کے ساتھ موجود الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کے مطابق زائرین اس شہر کے تین داخلی راستوں سے پیدل سماوہ میں داخل ہو رہے ہیں اور اہل سماوہ گرم جوشی اور بے مثال مہمان نوازی سے حاجیوں کا استقبال کر رہے ہیں اور یہاں موجود خدماتی مواکب کے علاوہ حسینیات اور مومنین کے گھروں کے دروازے زائرین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: سماوہ شہر زائرین اربعین کے لیے ایک اہم سٹیشن ہے کیونکہ کربلا جاتے ہوئےجنوبی علاقوں (بصرہ ، ناصریہ اور میسان) کے زائرین اس گورنریٹ سے گزرتے ہیں۔ سماوہ گورنریٹ مزید چار دن تک زائرین اربعین کی میزبانی کی سعادت حاصل کرے گا۔


الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے نے ہمیں سماوہ گورنریٹ سے اس حسینی قافلہ اور ان کی خدمت کرنے والے مومنین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: