ام البنین لائبریری کے فکری و ثقافتی کیمپ کی جانب سےزائرین اربعین کے لئے خدماتی و تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین لائبریری نے آج اتوار کی صبح (11 صفر 1443 ھ) بمطابق (19 ستمبر 2021 ء) کو زائرین اربعین کے لئے اپنی خدماتی و تعلیمی سرگرمیوں اور فکری و ثقافتی تقریبات کا آغاز کردیا ہے۔

لائبریری کی جانب سے العمید یونیورسٹی کے موکب ام البنین (عليها السلام) میں ہی سروس کیمپ لگایا گیا ہے اور زائرات اور بچوں کے لئے حضوری اور آن لائن تعلیمی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اربعین امام حسین(ع) کے ایام کو دینی، ثقافتی اور تربوی حوالے سے مزید ثمر آور بنایا جا سکے۔

کیمپ کی ان تقریبات کا آغاز سالانہ مقابلے (من مريم الكبرى عليها السلام نرتوي)کے انعقاد کے ساتھ سے ہوا۔ اس مقابلے کا انعقاد ام البنین لائبریری کے ریاض الزہرا علیہ السلام میگزین یونٹ کی جانب سےکیا گیا تھا ، اس مقابلے کی فاتحین کے لئے قیمتی انعامات بھی ہیں۔
ریاض الزہرا میگزین کی ایک صحافی سيّدة دلال كمال العكيليّ نے کہا: "اس مقابلے کا مقصد ریاض الزہرا (عليها السلام) میگزین کو پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس مقابلے میں (15) سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین شرکت کر رہی ہیں اور یہ اس سلسلے کا پہلا سالانہ مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ ام البنین لائبریری کے فکری و ثقافتی کیمپ کی سرگرمیاں موكب نساء حول الحسين(عليه السلام) کے ضمن میں منعقد کی جا رہی ہیں جو کہ خواتین کا ثقافتی اور تربیتی موکب ہے اور ہر سال اربعین مام حسین علیہ السلام کے دوران زائرات کو تعلیمی، فکری اور ثقافتی خدمات پیش کرتا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: