روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کی جانب سے زیارت اربعیں کے طبی منصوبے پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لئے ام البنین (علیہا السلام) میڈیکل سینٹر میں ایک وسیع تر اجلاس منعقد کیا گیا۔
مذکورہ ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبدالحسن کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں اس منصوبے پر عملدرآمد کروانے والے اداروں اور تنظیموں کے نمائیدوں نے شرکت کی۔ جو یہ ہیں:
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن
الجود آرگنائزیشن فار میڈیکل سروسز۔
یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن
الکفیل اکیڈمی برائے طبی عملہ اور طبی تربیت۔
اجلاس کے دوران اس پلان میں شامل تمام اداروں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا گیا تاکہ تمام ادارے کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں وزارت صحت اور کرائسز سیل کی ہدایات کے مطابق طبی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کر سکیں۔ اس طبی منصوبے کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندر اور باہر طبی مراکز کھولےجائیں گے۔ ہر طبی مرکز میں طبی عملے کے علاوہ میڈیکل ریسکیو سٹاف اور ایمبولینس موجود ہوگی جبکہ ہر ایمبولینس کے ساتھ بھی پیرامیڈیکل ٹیم موجود رہے گی۔ اس کے علاوہ کورونا سے متاثرہ افراد سے نمٹنے کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل کی گئی ہے جو بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایسے افارد کو خصوصی مراکز میں پہنچائےگی۔