الغاضريّة کے اٹھارویں اور انیسویں شمارے کو شائع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے سہہ ماہی رسالہ الغاضريّة کے اٹھارویں اور انیسویں شمارے کو شائع کر دیا ہے۔

یہ دونوں شمارے امام حسین علیہ السلام کے شہر کربلا سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات، یہاں موجود مقامات اور یہاں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں تحقحقی معلومات پر مشتمل ہیں، ان دونوں شماروں میں موجود مضامین کو تاریخ اور ورثہ کے ادبی اور اکیڈمک ماہرین نے تحریر کیا ہے کہ جن میں کربلا کے ورثہ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے

واضح رہے کہ یہ رسالہ 2015 سے شائع ہو رہا ہے اور اسے 2016 میں عراقی جرنلسٹس سنڈیکیٹ میں سال 2016ء میں (1621) نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کیا گيا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: