زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں پیرامیڈیکس اور ریسکیو سٹاف کے لئے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی-سکول ریلیشنز ڈویژن، میڈیکل افیئرز ڈویژن اور الکفیل اکیڈیمی فار فرسٹ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے القاسم ہال(عليه السلام) میں میڈیکل اور نرسنگ کے طلباء کے لیے ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ورکشاپ انہیں اربعین زیارت کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہیلتھ پلان میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنے کے لیے منعقد کی گئے تھی۔
میڈیکل افیئرز یونٹ کے سربراہ اسامہ عبدالحسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ ورکشاپ رضاکار یونیورسٹی کے میڈیکل اور نرسنگ سے وابستہ طلباء کے لیے تھی جوزیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہیلتھ پلان میں رضاکارانہ خدمات پیش کریں گے۔"

اس ورکشاپ میں کئی اہم نقاط پر بات کی گئے جن میں سب سے اہم ریسکیو کے کردار کی اہمیت اور طلباء کو ان کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کے بارے آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوران میڈیکل افیئرزڈویژن کا خصوصی پلان بھی پیش کیا گیا اور رضاکاروں کو ان ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا جو وہ انجام دیں گے۔

ورکشاپ میں کچھ ایسے نقاط کی نشان دہی بھی کی گئی جو پیرا میڈیکس کی مہارت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور انہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں۔ الکفیل اکیڈمی میں طبی امداد اور تعلیم کے سربراہ اکرم رسول کے مطابق ، ایمرجنسی کے لیے ابتدائی طبی امداد اور اسے فراہم کرنے کے اصول بھی آج کی ورکشاپ کا حصہ تھے۔

اس سلسلے میں میڈیکل افیئرزڈویژن میں رضاکارانہ سرگرمیوں کے سربراہ پروفیسر محمود القره غولي نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی ٹیمیں جو یونیورسٹی کے رضاکار طلبہ پر مشتمل ہیں، کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ کو طبی مراکز جو اربعین کی زیارت کے دوران کھولے جائیں گے میں تعینات کیا جائے گا جبکہ دوسرا گروپ ایمبولینسز کے ساتھ پیرامیڈیکس کے طور پر موجود رہے گا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مریضوں کو قریبی میڈیکل سینٹر تک پہنچانے کا ذمہ دار ہو گا۔ آج کی ورکشاپ زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں یہ آخری ورکشاپ تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: