زائرین کے راستے کی صفائی اور ثقافت کو پھیلانے اور اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے منصوبے کی ٹیم نے اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، جس کا نقطہ آغاز نجف کربلا روڈ پر روٹ (یا حسین) ہے۔ اس مرحلے میں سڑک کی صفائی اور وہاں سے کچرا ہٹانے میں ٹیم کے اراکین عملی طور پر شرکت کریں گے۔
پروجیکٹ کے نگران حسین الترابی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ مرحلہ اس منصوبے کے اہم مراحل میں سے ایک ہے ، جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ہدایات کے مطابق اور اربعین کے سروس پلان کے ضمن میں شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "القمر ڈیجیٹل میڈیا سنٹر ، تراث الأنبياء(عليهم السلام) انسٹٰیٹوٹ اور أمّ البنين(عليها السلام) یونیورسٹی کے عملے پر مشتمل ٹیم کو روٹ (یا حسین) پر تعینات کیا گیا ہے۔