قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے اپنی سرگرمیوں کا ٓغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے اپنی سرگرمیوں کا ٓغاز کر دیا ہے۔ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے نجف - کربلا روڈ پر متعدد قرآن مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں تیس سے زیادہ اساتذہ زائرین کوتعلیمی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
ان مراکز کے قیام کا مقصد زائرین اربعین کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا ، قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا اورپوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا ہے اور خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران لاکھوں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

ان مراکز میں زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا جا رہا ہے اور زائرین کی کیثری تعداد خاص طور پر وہ نوجوان جنہوں نے اپنی سکول ایجوکیشن مکمل نہیں کی ہے ان مراکز سے مستفید ہوتے ہوئے قرآن پاک کو صٰیح پڑھنا سیکھ رہے ہیں خصوصا وہ سورتٰیں جو نماز کا حصہ ہیں۔
صرف چند دن میں ہی نجف گورنریٹ میں قائم کئے گئے ان قرآن مراکز کے ذریعے استفادہ کرنے والوں کی تعداد اور سولہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران اس منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: