ما بین الحرمین ڈویژن نے زیارت اربعین کے لئے اپنےسکیورٹی اور سروس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے

کربلا کے مقامات مقدسہ سے وابستہ مابین الحرمین ڈویژن نے ایام اربعین کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل عباس (ع) کے زائرین کے استقبال کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، " مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے اس عظیم مناسبت کے حوالے کئی اہم منصوبے ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل عباس (ع) کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ہمارے ڈویژن کے تمام یونٹس اورسیکشنز جن میں سکیورٹی، سروسز اور میڈیا شامل ہیں، نے زیارت اربعین کے لئے تمام خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہمارے ڈویژن کا عملہ زائرین کرام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوشیشیں کر رہا ہے اور مابین الحرمین ڈویژن سے وابستہ سٹاف زائرین اربعین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔ ہماری اہم ذمہ داریوں میں جلوسوں اور زائرین کرام میں پانی تقسیم کرنا، نماز کے لئے جگہوں کی تیاری اور نظم وضبط برقرار رکھنا، مابین الحرمین اور متصل راستوں اور جگہوں کی صفائی کا خیال رکھنا، عزائی جلوسوں اور زائرین کی نقل و حرکت میں نظم و ضبط اور آسانی پیدا کرنا اور زائرین کرام کے قیام کے لئے انتظامات کرنا شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ زیارت اربعین کے دوران مابین الحرمین مراسم زیارت اور دیگر سرگرمیوں کو براہ راست نشر کرنے کے لئے تمام سیٹلائٹ چینلز کو میڈیا سے متعلق خدمات کی فراہمی بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام (20 صفر) کے بعد بھی جاری رہے گا اور زیارت اربعین کے فورا بعد سروس پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور ہمارے سروس کیڈرز مابین الحرمین، مقامات مقدسہ کے گردو نواح بشمول کربلا قدیمہ کی صفائی کے لئے وسیع اور جامع مہمات شروع کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: