قرآن مرکزبابل برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکزبابل برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور منصوبے پر عمل درآمد کے لئے برانچ کی جانب سے زائرین کے زیر استعمال راستوں میں قرآن مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں (120) اساتذہ زائرین اربعین کے لئے تعلیمی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
قرآن مرکزبابل برانچ کے سربراہ پروفیسرنعمان المعموری نے کہا: "قرآن مرکزبابل برانچ نے (120) اساتذہ کے تعاون سے کربلا جانے والے راستوں اور سڑکوں پر تعلیم القرآن مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز گورنریٹ کے وسطی علاقوں، ابو ذرق سب ڈسٹرکٹ، حلہ / دیوانیا روڈ کے ساتھ ساتھ ضلع مسیب اور اس کے گردونواح میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔ "
واضح رہے کہ قرآن مرکز بابل برانچ گورنریٹ میں جاری قرآنی پراجیکٹس اور کورسز کے علاوہ بہت سی قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ جبکہ زیارت اربعین کے موقع پر قرآن مرکز کی بابل برانچ سمیت تمام علاقائی شاخیں اپنے اپنے گورنریٹس میں مسلسل نویں سال تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں قرآنی مراکز کے قیام کے ذریعے زائرین اربعین کو تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: