روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث کربلا نے ایک طویل تحقیق کے بعد شيخ إبراهيم بن علي الكفعميّ (متوفّى 905هـ) کی کتاب (رتق الفتوق في معرفة الفروق) کو چھاپ دیا ہے۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج ڈاکٹر احسان علی غریفی نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ: شیخ ابراہیم الکفعمی کی شخصیت فقہ ، حدیث ، ادب اور شعر کا مجموعہ تھی انھیں ان کی مختلف موضوعات پر لکھی گئی ڈھیروں کتابوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: مرکز تراث کربلا نے ان کے مخطوط ورثہ کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے ان کی متعدد کتابوں میں تحقیق کا کام مکمل ہو چکا ہے کہ جن میں سے ایک حال ہی میں پرنٹ ہونے والی کتاب ( رَتْقِ الفُتوقِ فِي مَعْرِفَةِ الفُرُوقِ) بھی ہے۔
ڈاکٹر غریفی نے بتایا ہے کہ یہ کتاب ان عربی الفاظ کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہے کہ جن کی ترکیب اور لفظی ساخت تو ایک ہے لیکن ان کے درمیان معنی کے اعتبار سے فرق ہے۔