"حقيبة المؤمن" ایپ میں زائرینِ اربعین کے لیے نئے خدماتی اور عبادتی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کی تیار کردہ موبائل ایپ "حقيبة المؤمن" میں زائرینِ اربعین کے لیے نئی خدمات متعارف کروائی گئی ہیں کہ جو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے پیدل آنے والے مومنین کے لیے کافی مفید ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے نگران اور پروگرامر علی جیاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014ء میں اس ایپ کو تیار کر کے مومنین کی خدمت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اُس وقت سے اب تک اس میں فنی حوالے سے مسلسل جدت لائی جا رہی ہے اور اس میں موجود مواد میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ خصوصی طور پر زائرین اربعین کے لیے کچھ خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں:

- پیڈو میٹر (مشی کے دوران اٹھائے گئے قدموں کا شماریاتی آلہ): یہ پروگرام اربعین امام حسین(ع) کی مشی کے دوران اٹھائے گئے قدموں کی تعداد اور اس کے دورانیہ کو محفوظ کرتا ہے، اس اعداد وشمار کے ذریعے زائر اس عظیم سفر میں اٹھائے گئے کچھ قدم اپنے مرحومین یا زندہ عزیز واقارب اور دوست احباب کو ہدیہ کر سکتا ہے یا ایک خاص فاصلہ ان کی نیابت میں طے کر سکتا ہے۔

- وزیٹرز گائیڈ (رہنمائے زائر): یہ پروگرام کربلا مقدسہ میں موجود اہم مقامات کے ناموں اور ان کے پتے کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے اس پروگرام کی مدد سے جن امور میں رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ان میں چند درج ذیل ہیں:

1- اہم مقامات

2- مزارات اور دیگر مقدس مقامات

3- حسینیات، مساجد اور امام بارگاہیں

4- ہوٹل

5- خدماتی حسینی مواکب

6- سروسز سائٹس یا خدماتی اماکن

7- جگہ کی رہنمائی اور نشاندہی

- زیارتِ اربعین: اربعین کے دن پڑھی جانے والی امام حسین علیہ السلام کی مخصوص زیارت۔

ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://bit.ly/2tzCvDD

واضح رہے کہ حقيبة المؤمن ایک مکمل اسلامی اور خدماتی ایپ ہے کہ جس میں موجود پروگرام اور خدمات ہر مومن کی ضرورت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: