یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن نے زیارت اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی مدد اور تلاش کے لئے 350 طلباء کے تعاون سے(40) مراکز قائم کئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے (40) سے زیادہ مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں پر قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بھی مراکز قائم کیے ہیں۔ گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے مراکز کا قیام زیارت اربعین کے سروس پلان کا حصہ ہے۔
ان کاموں کے نگران اور یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے پروفیسر سید منتظر الصفی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کا منصوبہ خدماتی اور انسان دوست منصوبوں میں سے ایک ہے اور دس سال پہلے شروع کئے گئے اس منصوبے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خصوصی توجہ دی ہے۔ ان مراکز میں یونیورسٹیوں اور اداروں کے طلباء رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے زائرین کی مدد کرتے ہیں اور یہ مراکز ایک منظم اور جدید نظام کے تحت 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "اس منصوبے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبہ جات جن میں انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن ،اسٹورز ڈیپارٹمنٹ ، میڈیا اینڈ سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ ، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور پولیس ڈائریکٹوریٹ کا تعاون شامل ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا: "یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے۔ "
انہوں نے وضاحت کی کہ: "ہر مرکزانٹرنیٹ لائن کے علاوہ ، دوسرے مراکز سے مربوط رہنے کے لئے فون لائنز اور ایک وائرلیس ڈیوائسز سے منسلک ہے۔
تما مراکز سینٹرل الیکٹرانک کنٹرول سینٹرسے منسلک ہیں۔ یہ کنٹرول سینٹر ایک الیکٹرانک پروگرام کے ذریعے گمشدہ اعداد و شمار کو ریکارڈ کرکے تمام مراکز کو بھیجتا ہے۔
- ہر مرکز کے داخلی راستے پر ایک مرکزی سکرین لگائی گئی ہے جس کے ذریعے گمشدہ افراد کا نام ، عمر اور پتہ ظاہر ہوتا ہے۔
- لاؤڈ اسپیکر ڈیوائس کے گمشدہ افراد کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔
ان تمام مراکزکے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) نے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں ان مراکز میں تمام عراقی موبائل فون کمپنیوں کے نمبرز پر فون کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: