میڈیا سیکشن نے اپنے ثقافتی موکب کا افتتاح کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے چلڈرن اور ٹین ایجرز کے ذیلی ادارے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے اپنے پانچویں سالانہ ثقافتی موکب کا گزشتہ روز یعنی بروز منگل افتتاح کر دیا ہے کہ جو ہر عمر کے زائرین کو ثقافتی خدمات فراہم کر رہا ہے اور امام حسین(ع) کے انقلاب کے بعض مفاہیم کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ موکب نجف کربلا روڈ پر واقع العمید یونیورسٹی کے موکب (موكبُ أُمِّ البَنِين عَلْيهَا السَّلامُ الخِدْمِيّ ) کا حصہ ہے۔

الکفیل سکاؤٹس کے ثقافتی موکب کے افتتاح کے موقع پر روضہ مبارک کے مجلس ادارہ کے ارکان بھی وہاں موجود تھے جنھوں نے اس موکب کو زائرین کے لیے کافی مفید قرار دیا۔

میڈیا سیکشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین مارچ کے شرکاء کو دیگر خدمات سے پہلے فکر، بصیرت اور بیداری پر مشتمل خدمات فراہم کرنا بھی ضروری ہیں اور اسی نظریہ کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کافی فکری سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے کہ جن میں سے ایک الکفیل سکاؤٹس کا ثقافتی موکب بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: