قرآن یونٹ نے زیارت اربعین کے حوالے سے اپنا پروگرام(عِدْلُ القرآن الكريم) شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآنی یونٹ نے زیارت اربعین کے حوالے سے اپنا پروگرام(عِدْلُ القرآن الكريم) شروع کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں متعدد تعلیمی، فکری اور قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جو درج ذیل ہیں،
(وفي حبّ الحسين -عليه السلام- فليتنافس المتنافسون) کے عنوان سے قرآنی ، اخلاقی اور نظریاتی موضوعات پر سلسلہ وار لیکچرز کا انعقاد۔
تعلیمی سر گرمی کے ضمن میں زائرین اربعین کو سورہ فاتحہ کو درست پڑھنے کی تعلیم دی جائے گی اور آیت الکرسی کو زبانی یاد کروایا جائے گا۔
اس پروگرام کے تحت قرآن یونٹ کی جانب سے زائرین اربعین میں قرآنی ثقافت اور قرآن فہمی کے فروغ اور قرآنی معلومات میں اضافے کے لئے پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ قرآن یونٹ کی سرگرمیوں کا مقصد مومن خواتین میں ثقافتی اور فکری شعور کو بلند کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: