اربعین امام حسین(ع) 1443ھ کے موقع پر کربلا میں برآمد ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کے ٹائم ٹیبل کا اعلان

تمام مناسبات اور اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ کربلا میں نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کی تنظیم اور جلوس کے نکالنے کے وقت کی تعیین روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے کی جاتی ہے تاکہ مکمل نظم و ضبط کے ساتھ تمام ماتمی جلوس برآمد ہو سکیں۔

مذکورہ سیکشن نے اربعین امام حسین(ع) 1443 ھ کے موقع پر عراق کے تمام گورنریٹس کی انجمنوں کے لئے کربلا میں برآمد ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا۔ جو درج ذیل ہے:
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہم عراق کے تمام گورنریٹس میں جلوسوں اور حسینی اداروں کی سرپرستی کرنے والے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ٹائم ٹیبل میں بتائے گئے اوقات کی پابندی کریں۔
وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی ہدایات اور ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔
کربلا میں برآمد ہونے والے زنجیر زنی کے جلوسوں کا ٹائم ٹیبل درج ذیل ہے:

15 صفر اور 16 صفر 1443 ہجری۔
تمام علاقوں کے مواكب الضعن
16 صفر 1443 ھ۔
1_ ذی قار گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک۔
2_ بغداد گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء صبح 9 بجے سے 11 بجے تک۔
3_ نجف گورنریٹ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء دوپہر1 بجے سے 2 بجے تک۔
4_ دیوانیہ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک۔
5_ الکاظمیہ المقدسیہ کے مواکب وجلوس عزاء شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک۔
6_ میسن گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک۔
7_ دیالہ گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء رات 9 بجے سے 11 بجے تک۔
8_ عرب اور اسلامی ممالک کے مواکب وجلوس عزاء رات 11 بجے سے 1 بجے تک۔

صفر 17 ، 1443 ھ۔
1_ بصرہ گورنریٹ اکے مواکب وجلوس عزاء صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک۔
2_ بابل گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک۔
3_ واسط گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء دوپہر1 بجے سے 3 بجے تک۔
4_ کرکوک اور نینوا گورنریٹس کے مواکب وجلوس عزاء شام 3 بجے سے شام 5 بجے تک۔
5_ المثنی گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک۔
6_ صلاح الدین گورنریٹ کے مواکب وجلوس عزاء رات 9:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک۔
7_ عرب اور اسلامی ممالک رات 12 بجے سے رات 1 بجے تک۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: