بابل میں (120) سے زیادہ اساتذہ تعلیم القرآن پروگرام کے تحت زائرین اربعین کو تلاوت قرآن پاک سکھانے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بابل برانچ تعلیم القرآن پروگرام کے ضمن میں زائرین اربعین کو قرآنی و تعلیمی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت قرآن مرکز بابل برانچ کے زیر اہتمام (120) سے زیادہ اساتذہ نے زائرین اربعین کو قرآن پاک کی صحیح تلاوت کرنا اور پڑھنا سکھا رہے ہیں۔

یہ اساتذہ گورنریٹ میں زائرین کے زیر استعمال آٹھ مختلف راستوں اور سڑکوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ کربلا کی طرف چلنے والے زائرین کو مختصر سورتیں اور نماز کی دعائیں پڑھنا سکھائیں۔

اس پروجیکٹ کے تحت زائرین اربعین کو متعدد قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کیں جا رہی ہیں اور تلاوت قرآن کی تعلیم اور حفظ قرآن کی خدمات کے علاوہ فکری و ثقافتی دروس اور علمی مقابلوں کا انوقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے یہ پروجیکٹ لگاتار نویں سال منعقد کیا جا رہا ہے اور پچھلے آٹھ سالوں کے دوران اس منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: