موکب ام البنین(عليها السلام) زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کر رہا ہے

موکب ام البنین(ع) جو کہ العمید یونیورسٹی میں (نجف-کربلا) روڈ پر واقع ہے ، کو ایک اہم سروس کمپلیکس اور موکب سمجھا جاتا ہےکیونکہ یہاں زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو ثقافتی، علمی اور تعلیماتی خدمات سے لے کر رہائش، کھانے پینے، میڈیکل اور دیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
موکب ام البنین(ع) کے سربراہ الحاج ماجد محمد الربيعي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ موکب انواع و اقسام کی خدمات کی دستیابی کی وجہ سے اس راستے سے کربلا کی طرف جانے والے زیادہ تر زائرین کے لیے ایک اہم سٹیشن ہے۔ یہاں ہر روز تین ٹائم کم از کم دسیوں ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے اور ہزاروں زائرین کے سونے کا انتظام کیا بھی کیا گیا ہے۔ موکب ام البنین(ع) کی طرف سے تین ٹائم کھانے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں پھل، جوس، دودھ، چائے، فاسٹ فوڈ اور دوسری ہلکی پھلکی غذائیں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "اس موکب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک حصہ خواتین کے لئے جبکہ دوسرا حصہ مردوں کے لئے ہے۔ ہم ہر حصے میں زائرین کو رہائش اور کھانے کے ساتھ ساتھ طبی اور صحت کی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے کئے زائرین میں ماسک، دستانے اور ہینڈ سینیٹائزرز بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ موکب میں طبی مشاورت کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیمات کے حوالے سے ہمارے طبی ٹیمیں اور ماہرین اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ موکب ام البنین(ع) میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دو ثقافتی مراکز بھی زائرین اربعین کو خدمات پیش کر رہے ہیں پہلا ثقافتی مرکز یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن اور روضہ مبارک کے متعدد شعبوں کے تعاون سے خدمات پیش کررہا ہے جبکہ دوسرا خواتین کا تعلیمی موکب(موكب نساء حول الحسين عليه السلام) ہے ، جس میں حرمین شریفین سے وابستہ خواتین کا ایک گروپ تعلیمی و ثقافتی خدمات پیش کر رہا ہے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "موکب میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ میڈیکل یونٹس کے علاوہ گمشدہ بچوں کی رہنمائی اور گمشدہ بچوں کی شناخت کے مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے کہا ، "ہم زائرین کو خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔"

واضح رہے کہ نجف کربلا روڈ پر واقع موکب ام البنین (ع) ہر سال زائرین اربعین کو انواع واقسام کی خدمات اور سہولیات فراہم کرتا ہے اور اس سال کورونا وبا کے باعث موکب نے زائرین کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اپنی خدمات کو مزید وسعت دی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: