کربلا میں قرآنی سٹیشنز سے ہزاروں زائرینِ اربعین استفادہ کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کربلا مقدسہ میں لگائے گئے قرآنی سٹیشنز سے ہزاروں زائرینِ اربعین استفادہ کر رہے ہیں کہ جہاں زائرین کو مختصر وقت میں سورہ فاتحہ، نماز میں پڑھی جانے والی دیگر مختصر سورتیں اور تسبیحات نماز کا درست تلفظ سکھایا جا رہا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نے کربلا میں داخل ہونے کے تینوں راستوں پر اپنے دسیوں کیمپس لگائے ہوئے ہیں کہ جہاں ہر عمر اور ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد مختصر وقت میں نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کا درست تلفظ سیکھ رہے ہیں اور یہاں موجود قاریاں قرآن اور علماء دین سے علمی وقرآنی استفادہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ نو سالوں سے قرآن انسٹیٹیوٹ اور اس کی مختلف شہروں میں موجود شاخیں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فکری کیمپس لگاتی ہیں کہ جہاں پر ناطقِ قرآن امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو قرآ نی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: