اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے کیئر ڈویژن کی غیر معمولی تنظیمی اور خدماتی کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن اربعین امام حسین علیہ السلام کی عظیم مناسبت پر زائرین کرام کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئےغیر معمولی کوششیں کر رہا ہے اور ڈویژن کا عملہ کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی صورتحال میں تنظیم، صحت اور سلامتی کے حوالے سے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے دن رات انتھک کوششیں کر رہا ہے۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے نائب سربراہ پروفیسر زين العابدين عدنان القريشي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “زیارت اربعین کے دوران ہم نے اپنی خدمات کو وسیع تر کرتے ہوئے کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ہم نے زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے تاکہ ان کی نقل و حرکت کو آسان اور ہموار بنایاجا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے زائرین کے شدید رش کے باوجود جراثیم کشی کےعمل کو دگنا کردیا ہے۔ ہم نے حرم مطہر کی صفائی اور معطر کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہمارے ڈویژن کا عملہ دوسرے محکموں اور ڈویژنوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیمی امور کے علاوہ سیکیورٹی، ہیلتھ اور کمیونیکیشن کے امور میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ: " اس وقت ہمیں (750) سے زائد تربیت یافتہ رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے جو ڈویژن کے عملے کے ساتھ تین شفٹوں (صبح ، شام اور رات) میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: