روضہ مبارک کی تمام خدماتی سائٹس میں روشنی و برقی نظام کی جانچ اور منٹینس مکمل کر لی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منٹینس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کے الیکٹرک ڈویژن نے اربعین کی تیاریوں کے سلسلہ میں سونپے گئے تمام ٹیکنیکی اور منٹینس کاموں کو مکمل کر لیا ہے کہ جن میں روضہ مبارک کی طرف سے نجف کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ اور بابل کربلا روڈ پر زائرین کے لیے کھولی گئيں تمام خدماتی سائٹس اور مواکب میں بجلی کے نظام کی تجدید وبحالی کے علاوہ روضہ مبارک کے اندر پورے برقی نظام کی جانچ اور منٹینس شامل ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے انچارچ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: اربعین امام حسین(ع) کی تیاریوں کے ضمن میں ہمارے شعبہ نے ایک ٹیم کو روضہ مبارک کی زائرین کے لیے مختص کردہ تمام سائٹس میں روشنی اور بجلی کے نظام کی جانچ اور بحالی کی ذمہ داری سونپی تھی کہ جس نے دن رات کام کر کے (بغداد/ كربلا روڈ) پر واقع شيخ كليني خدماتی کمپلکس ، (بابل/ كربلا روڈ) پر واقع العلقمي خدماتی کمپلکس ، (نجف/ كربلا روڈ) پر واقع أمّ البنين(ع) خدماتی کمپلکس، بیرونی مضيف العتبة العبّاسية، مضيف العتبتَيْن
اور تمام دیگر خدماتی مراکز کو زائرین کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار کیا اور اس کے علاوہ روضہ مبارک کے اندر بھی ہمارے شعبہ نے بہت کم وقت میں اسی ذمہ داری بااحسن طریقے پايہ تکمیل تک پہنچایا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہماری ٹیم اس وقت بھی روضہ مبارک تمام مواکب اور خدماتی سائٹس میں موجود ہے اور منٹینس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر اربعین امام حسین(ع) کے بہترین احیاء کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: