روضہ مبارک کے بیرونی مضیف میں خواتین کیلئے طبی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ طبی امور کے ذیلی ادارے صديقہ طاهرة(ع) میڈیکل یونٹ برائے خواتین نے زائراتِ اربعین کے لیے متعدد مقامات پر طبی و رہنمائی مراکز کھول رکھے ہیں ان مراکز میں سے نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک کے بیرونی مضیف میں کھولے گئے مرکز نے صفر کی ابتدا سے ہی کام شروع کر دیا تھا۔

مذکورہ بالا یونٹ کی سربراہ بشریٰ کنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ: اربعین امام حسین(ع) کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جو لائحہ عمل تیار کیا تھا اس کے تحت ہمارے یونٹ کو زیارت کے لیے آنے والی خواتین کو طبی خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ لہذا ہمارے یونٹ نے روضہ مبارک کے بیرونی مضیف میں خواتین کے لیے پہلا طبی مرکز کھولا اور اسے ہر ممکن طبی سہولیات سے آراستہ کر کے اس میں زائرات کو طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں۔

انھوں نے مزید کہا: اس مضیف میں زائرین کے لیے ایک مربوط اور مکمل خدماتی نظام موجود ہے جس کی وجہ سے اس راستہ سے آنے والے زائرین کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے لہذا خواتین زائرات کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر ہم نے یہاں مکمل طور پر فی میل میڈیکل سٹاف پر مشتمل طبی مرکز کا فیصلہ کیا کہ جو یہاں موجود خدمات کا تکملہ ثابت ہوا ہے بہت زیادہ خواتین اس وقت اس مرکز میں مراجعت کر رہی ہیں کہ جنھیں ہر ممکن طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صديقہ طاهرة(ع) میڈیکل یونٹ برائے خواتین کا عملہ مختلف مقامات پر زائرتِ اربعین کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اسے 320 سے زیادہ طبی رضاکار خواتین کا تعاون بھی حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: