شعائر حسینی کے قیام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا انعقاد۔

مجلس عزاء
رسول خدا (ص) فرماتے ہیں کہ میرے بیٹے حسین علیہ السلام کے قتل کی وجہ مؤمنین کے دلوں میں ایسی حرارت پیدا ہو جائے گی جو کبھی بھی ٹھنڈی نہ ہو گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے اسی فرمانِ رسول (ص) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 12 محرم سے 21 محرم تک ہر روز بعد از مغرب مجالس عزاء کے انعقاد کا شرف حاصل کیا ہے۔
یہ مجلس عزاء نماز مغرب کے فوراً بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہو رہی ہے کہ جس میں مؤمنین کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے مجلس عزاء کی ابتداء تلاوتِ قرآن مجید سے کی جاتی ہے اور اس کے بعد معروف خطیب جناب سید نزار مولی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے برپا کردہ انقلاب اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالتے ہیں اور اس کے بعد عربی زبان کے مشہور نوحہ خواں جناب نزار قطری نوحہ خوانی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: