خطباتِ جمعہ کا انسائیکلوپیڈیا اربعین کے ملینز مارچ میں شامل زائرین کا مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و مطالعہ کی طرف سے شائع کی جانے والی کتاب "موسوعة خطب الجمعة" بہت سی عالمی نمائشوں میں شہرت اور پذیرائی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اس وقت اربعین کے ملینز مارچ کے راستے میں مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہے۔

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر الکفیل ثقافتی یوتھ برائے عراقی سکولز و یونیورسٹیز کے العمید یونیورسٹی میں لگائے خدماتی کیمپ میں اسے مختصر کتابی نمائش میں رکھا گیا ہے جمعہ کے خطبات کے اس مجموعہ کے حوالے ڈاکٹر کریم حسین ناصح کا کہنا ہے کہ:

روضہ مبارک امام حسین(ع) میں اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دونوں خصوصی نمائندوں کی طرف سے ہر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب اعلی دینی قیادت اور تمام مسلمانوں کے درمیان رابطہ شمار ہوتا ہے اور اس کے ذریعے نبی کریم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) اور آئمہ اہل بیت (علیہم السلام) کے فرامین کی روشنی میں حقیقی اسلام کے دقیق ترین مفاہیم دنیا تک پہنچتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطابات کو اعلی دینی قیادت کے پیغامات اور بیانات کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کے خطبوں کے اس انسائیکلوپیڈیا کو محققین، دانشوروں، علماء اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے اور اس وقت یہ انسائیکلو پیڈیا اربعین کے ملینز مارچ میں شامل زائرین کا مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: