شیخ کلینی کمپلکس زائرینِ اربعین کو ہر طرح کی خدمات پیش کر رہا ہے

بغداد کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شیخ کلینی خدماتی کمپلکس (مجمّع الشيخ الكليني الخدميّ) نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور اس وقت روزانہ اس کمپلیکس میں دسیوں ہزار زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سارا دن اور پوری رات مختلف مشروبات، پھل اور خفیف کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح کمپلکس میں روزانہ ہی ہزاروں زائرین رات گزارتے ہیں اور ان زائرین کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ کلینی کمپلیکس کربلا شہر کے مرکز سے 17 کلومیٹر دور کربلا بغداد روڈ پر واقع ہے 21104 مربع میٹر رقبہ پر قائم یہ کمپلکس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ان بیرونی سائٹس میں سے ایک ہے کہ جو کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کے لیے تعمیر کی گئی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: