شاہراہ یا حسین(ع) میں طویل ترین نماز جماعت میں شرکت کی

ویسے تو کربلا کے راستے میں پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے ہر خدماتی کیمپ اور موکب میں نماز کا وقت ہوتے ہی زائرین اور اہل موکب نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور نماز پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے تقریبا ہر موکب کی جگہ کم پڑ جاتی ہے اور بعض مواکب میں نماز جماعت کا بھی اہتمام ہوتا ہے البتہ بروز ہفتہ (17 صفر 1443هـ) بمطابق (25 ستمبر 2021ء) کو حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے نجف کربلا روڈ پر ہر موکب کے سامنے شاہراہِ یا حسین(ع) پہ نماز ظہرین کے لیے نماز جماعت کا انتظام کیا گیا جس کی ابتدا 96 نمبر کھمبے پر واقع روضہ مبارک امام علی(ع) کے موکب سے ہوئی اس میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر باجماعت نماز ادا کی کہ جس کی لمبائی دسیوں کلو میٹر تھی۔

حوزہ علمیہ کے معروف استاذ علامہ سید احمد اشکوری نے اس با جماعت نماز کی امامت کے فرائض سرانجام دیے، زائرین کے ساتھ سینکڑوں علماء نے بھی اس سب سے طویل ترین نماز جماعت میں شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: