سربراہ ديوان وقف شيعي: زائرینِ اربعین کو اعلیٰ دینی قیادت کی ہدایات کو یاد رکھنا چاہیے

عراقی شیعہ وقف بورڈ (ديوان الوقف الشيعيّ) کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الشمری نے زائرینِ اربعین کو اعلیٰ دینی قیادت کی ہدایات کو یاد رکھنے اور ان کی یاد دہائی کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر الشمری نے آج بروز ہفتہ کو اربعین امام حسین(ع) کی مناسبت سے اپنے ٹی وی پیغام میں زیارت اربعین کی فضیلت کو بیان کیا اور زائرین کو اعلی دینی قیادت کی زائرین اربعین کے لیے کی گئی ہدایات کی اہمیت پر زور دیا کہ جن میں دینی قیادت نے دین حنیف کے اصولوں سے وابستگی، نماز کی پابندی، اور عبادت میں اخلاص پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر الشمری نے کربلا کی جانب گامزن زائرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " آپ مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے ایک ہاتھ اور ایک دل ہو جائیں، شعائرِ حسینی سے متمسک رہیں اور تکفیریوں کے خلاف ایک دل بن جائیں"۔

انھوں نے مختلف عراقی علاقوں اور عالم اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین کے خدام کو احتیاطی تدابیر اور محکمہ صحت کی ہدایات کی پابندی کرنے کا بھی کہا۔

ڈاکٹر الشمری نے دیوان وقف شیعی کی طرف سے عراق میں موجود مقدس روضوں اور مزارات کے لیے جاری تعاونی سرگرمیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی اور اپنی گفتگو کے آخر میں اعلی دینی قیادت آیت العظمی سيد عليّ السيستاني(دام ظلّه)، دفاع وطن کے فتوی پر لبیک کہنے والوں، سیکورٹی فورسز، شہداء کے لواحقین، حوزہ علمیہ کے اساتذہ و فضلاء اور مقامات مقدسہ کے خدام کا اس مقدس زیارت کو کامیاب بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: