الکفیل یوتھ کے خدماتی کیمپ میں فکر وثقافت سیکشن کی کتابی نمائش کو علماء و فضلاء کی طرف سے کافی سراہا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر الکفیل ثقافتی یوتھ برائے عراقی سکولز و یونیورسٹیز کے العمید یونیورسٹی میں لگائے خدماتی کیمپ میں ایک مختصر کتابی نمائش لگا رکھی ہے جسے دیکھنے کے لیے زائرین کے علاوہ علماء، طلاب حوزہ اور اکیڈمک شخصیات کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔

آج حوزہ علمیہ کے ایک وفد نے اس نمائش کا وزٹ کیا اور زیارت اربعین کے دوران اس فکری کاوش کو بہت سراہا اور مستقبل میں روضہ مبارک کی طرف سے فکری وخدماتی منصوبوں میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اربعین امام حسین(ع) کے دوران دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ فکری خدمات کے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ اس موسم زیارت کو دینی، فکری اور ثقافتی حوالے سے زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: