حشد العتبات کی اربعین کے حوالے سے پریس کانفرنس

حشد العتبات المقدّسة (مقدس روضوں سے منسلک عسکری رضاکاروں) اور گورنر کربلا نے بروز ہفتہ شام کے وقت کربلا میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو زیارت اربعین کے حوالے سے امن و امان کی صورت حال اور فول پروف سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔

حشد العتبات المقدّسة کے مرکزی کمانڈروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے اہلکاروں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر زیارت اربعین کے احیاء اور سید الشہداء(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کے لیے پورے ملک اور خاص طور پر کربلا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ حشد العتبات المقدّسة کے اہلکار مواکب میں زائرینِ اربعین کو دیگر خدمات بھی پیش کر رہے ہیں۔

کربلا کے گورنر انجینئر نصیف جاسم الخطابی نے حشد العتبات المقدّسة اور سیکورٹی فوسز کی طرف سے زائرین کو مراسم زیارت کی ادائيگی کے لیے ساز گار محفوظ ماحول فراہم کرنے اور اہل کربلا کا سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقیقنی بنانے میں مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: